تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 17:46
خبر کا کوڈ : 451846

دنیا بھر کی حکومتوں، تنظیموں اور اداروں سے اپیل ہے چین کے ساتھ تعاون کریں

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے متعلقہ چینی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
عالمی ماہرین کے ایک گروپ نے بیجنگ میں چینی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں کرونا وائرس پر قابو پانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
دنیا بھر کی حکومتوں، تنظیموں اور اداروں سے اپیل ہے چین کے ساتھ تعاون کریں
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے انسداد کورونا وائرس کے حوالے سے متعلقہ چینی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹوں کے مطابق عالمی ماہرین کے ایک گروپ نے بیجنگ میں چینی عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں کرونا وائرس پر قابو پانے کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
عالمی ماہرین نے دنیا بھر کی  حکومتوں، تنظیموں اور اداروں سے بھی اپیل کی ہے وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے بھرپور تعاون کریں۔
عالمی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس آئندہ کیا شکل اختیار کرے گا اس بارے میں فی الحال کوئی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔
جاپان کے ساحل پر قرنطینہ کیےگئے امریکی بحری جہاز پر سوار تیس سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اس مہلک بیماری کے پھیلاؤ کے حوالے سے عالمی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchkznk-23nm6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ