تاریخ شائع کریں2020 17 February گھنٹہ 13:43
خبر کا کوڈ : 451814

شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کا قتل بین الاقوامی قواینن کا قتل ہے

روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے اٹلی کے اخبار لاسٹیمپا کے ساتھ گفتگو میں کہا
روس کے کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں بغداد سول ايئر پورٹ پر امریکہ کا بہیمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھا
شہید قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کا قتل بین الاقوامی قواینن کا قتل ہے
روس کے کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں بغداد سول ايئر پورٹ پر امریکہ کا بہیمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے اٹلی کے اخبار لاسٹیمپا کے ساتھ گفتگو میں خطے میں امریکہ کے اشتعال انگیز اور کشیدگی پر مبنی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے سلسلے میں  بغداد سول ايئر پورٹ پر امریکہ کا وحشیانہ اور بہیمانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی تھا۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کا بین الاقوامی قوانین کے بارے میں مؤقف واضح ہے۔ روس اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قوانین  اور اصولوں کے خلاف اقدامات کی مذمت کرتا ہے ۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کا بغداد کے ايئر پورٹ پر حملہ بے شرمانہ ، بے حیائی اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر خلاف تھا ، جس میں میجر جنرل قاسم سلیمانی شہید ہوگئے یہ حملہ شہید قاسم سلیمانی کے علاوہ ایک سول ايئر پورٹ پر بھی حملہ تھا ۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اپنی حدود سے کافی آگے بڑھ گیا ہے اور امریکی اقدامات بین الاقوامی اصولوں کے سراسر خلاف ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccssq002bqp48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ