QR codeQR code

آج ھم دنیا بھر میں اسلامی وحدت کا نیا استقبال دیکھ رہے ہیں

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام و المسلمین حمید شھریاری نے کہا

16 Feb 2020 گھنٹہ 19:46

ایرانی عوام نے ھمیشہ کی طرح انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور شرکت کرکے نظام اسلامی سے حمایت کا اظھار کیا


آج ھم دنیا بھر میں اسلامی وحدت کا نیا استقبال دیکھ رہے ہیں

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت السلام و المسلمین حمید شھریاری نے مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے معاونین کے درمیان حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت سعادت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا" ایرانی عوام نے ھمیشہ کی طرح انقلاب اسلامی کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر بھرپور شرکت کرکے نظام اسلامی سے حمایت کا اظھار کیا۔ ایرانی عوام رہبر انقلاب کبیر امام خمینیؒ اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنی ای (حفظہ اللہ) کے فرمودات پر مکمل عمل پیرا ہے"۔
حجت السلام و المسلمین شھریاری نے مزیدک کہا " دشمن جو ھدف اب تک میدان جنگ میں حاصل نہیں کرسکا اور دشمن کو میدان جنگ میں ایرانی قوم کے سامنے ھمیشہ ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لیکن آج دشمن نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے اور ایرانی قوم سے میدان جنگ میں روبرو ہونے کی ھمت نہیں رکھا اور آج دشمن نے حربہ تبدیل کرلیا ہے۔ دشمن تبلیغات اور نشر واشاعت کے ذریعہ ایرانی کے خلاف پرپگنڈہ کررہا ہے۔ ایران کے خلاف جھوٹی خبریں دنیا میں پھیلا کر دنیا میں ایران کے خلاف غلط فھمی ایجاد کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا آج ھم دنیا بھر میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کا جس انداز میں استقبال کیا جارہا ہے وہ اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا اور آج کے زمانے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد برقرار کرنے کا موقع مجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 451736

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451736/آج-ھم-دنیا-بھر-میں-اسلامی-وحدت-کا-نیا-استقبال-دیکھ-رہے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com