تاریخ شائع کریں2020 16 February گھنٹہ 17:27
خبر کا کوڈ : 451719

عراق میں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب قائم امریکی فوجی ٹھکانے پر متعدد راکٹ داغے ہیں
عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان مائلز کیگنز نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے پر چھوٹے راکٹ فائر کئے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عراق میں امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کے ہیڈ کوارٹر پر راکٹ حملہ
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے "  اے ایف پی " کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب قائم امریکی فوجی ٹھکانے پر متعدد راکٹ داغے ہیں جس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اطلاعات کےمطابق عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان مائلز کیگنز نے کہا کہ امریکی فوجی اڈے پر چھوٹے راکٹ فائر کئے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ فوجی اڈہ یونین 3 کے نام سے مشہور ہے جو 2014 سے عراق میں تعینات امریکہ کی زیر قیادت اتحادی افواج کا ہیڈ کوارٹر ہے ۔ عراقی فوج کے مطابق انتہائی سکیورٹی کے حامل گرین زون میں تین کتیوشا راکٹ فائر کیے گئے جہاں امریکی مشن اور یونین تھری کے ساتھ ساتھ عراقی حکومت کی عمارتیں، اقوام متحدہ کے دفاتر اور دیگر سفارتخانے قائم ہیں۔ یہ گزشتہ سال اکتوبر سے اب تک 19واں حملہ ہے جس میں امریکی سفارتخانے یا عراق میں مقامی فوج کے ساتھ تعینات 5 ہزار 200 امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔دسمبر میں مشرقی عراق میں واقع فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک امریکی کنٹریکٹر ہلاک ہوا تھا ۔ عراقی عوام  کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوج بد امنی کا باعث ہیں لہذا امریکی فوج کو فوری طور پر عراق سے نکل جانا چآہیے۔ عراقیوں کا کہنا ہے کہ داعش کی تشکیل اور اسے پیشرفتہ ہتھیار امیرکہ نے فراہم کئے ہیں اور امریکہ خطے میں دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ملک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgqq9tyak9nu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ