تاریخ شائع کریں2020 16 February گھنٹہ 16:20
خبر کا کوڈ : 451710

یمن میں آل سعود کی جارحانہ کاروائیوں کا خاتمہ ضروری ہے

جب بھی جارح سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوتا ہے وہ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے بزدلانہ طریقے سے عام شہریوں کا قتل عام کرتا ہے
یمن میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو شہریوں کا قتل عام کرنےکے لئے اور زیادہ گستاخ بنادیا ہے اور یہ جارح قوتیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں -
یمن میں آل سعود کی جارحانہ کاروائیوں کا خاتمہ ضروری ہے
جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب کے رہائشی علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم چالیس عام شہریوں کو جاں بحق اور زخمی کردیا تھا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں یمن کے شہر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جارح سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوتا ہے وہ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے بزدلانہ طریقے سے عام شہریوں کا قتل عام کرتا ہے ۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یمن کا بحران ختم ہونا چاہئے کہا کہ یمن میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو شہریوں کا قتل عام کرنےکے لئے اور زیادہ گستاخ بنادیا ہے اور یہ جارح قوتیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں -
https://taghribnews.com/vdchzznkv23nmqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ