تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 19:31
خبر کا کوڈ : 451623

ترک صدر کے کشمیر سے متعلق بیان کو بھارت نے منافق قرار دے دیا

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی حیثیت ترکی کے نزدیک وہی ہے جو پاکستان کے نزدیک ہے اس پر بھارت نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے
ترک صدر کے کشمیر سے متعلق بیان کو بھارت نے منافق قرار دے دیا
ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی حیثیت ترکی کے نزدیک وہی ہے جو پاکستان کے نزدیک ہے اس پر بھارت نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر کی حیثیت ترکی کے نزدیک وہی ہے جو پاکستان کے نزدیک ہے اس پر بھارت نے ترکی کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کردوں کے مسائل پر توجہ دے اور شام میں غیر قانونی مداخلت بند کردے یہی اس کے مفاد میں بہتر ہے کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی کو اپنے اندورنی معاملات اور مشکلات پر توجہ دینی چاہیے اور اسے ہندوستان کے مسائل پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ ہندوستانی وزارت خآرجہ کا کہنا ہے کہ ہم ترک صدر کے کشمیر کے حوالے سے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ترکی سمیت کسی بھی ملک کو بھارت کے اندرونی معاملات میںم داخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcau6nye49nmi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ