تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 451619

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فوج کی بمباری سے دسیوں عام شری جاں بحق

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دہشت گرد امریکی فضائیہ کی بمباری میں دس افراد مارے گئے ہیں
کابل سے ہمارے نمائندے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حملے میں مرنے والے تمام لوگ عام شہری ہیں۔ ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق امریکی فوج نے صوبے کے سرخرود ضلعے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں
افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی فوج کی بمباری سے دسیوں عام شری جاں بحق
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں دہشت گرد امریکی فضائیہ کی بمباری میں دس افراد مارے گئے ہیں۔
کابل سے ہمارے نمائندے نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حملے میں مرنے والے تمام لوگ عام شہری ہیں۔ ننگرہار کے گورنر ہاوس کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق امریکی فوج نے صوبے کے سرخرود ضلعے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ پچھلے چند روز کے دوران بلخ، قندوز اور زابل سمیت افغانستان کے مختلف صوبوں میں امریکی فوج کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔افغانستان کے رہائشی علاقوں اور عام شہریوں کی گاڑیوں پر دہشت گرد امریکی فوج کی جانب سے تواتر کے ساتھ کیے جانے والے حملوں پر افغانستان ممبران پارلیمنٹ اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈر کی جانب سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق سن دوہزار اٹھارہ کے دوران افغانستان میں دوہزار دو سو سے زائد بم اور راکٹ استعمال کیے گئے جو سن دوہزار سترہ کے مقابلےمیں کہیں زیادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyydj1w6dtva.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ