تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 18:54
خبر کا کوڈ : 451616

امریکہ کورونا وائرس کی آڑ میں چین کی خلاف سازش کررہا ہے

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا
چین کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے چین کی کوششوں کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس سے دوفریقی تجارتی معاہدے کو نقصان پہنچے گا
امریکہ کورونا وائرس کی آڑ میں چین کی خلاف سازش کررہا ہے
چین کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے چین کی کوششوں کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو اس سے دوفریقی تجارتی معاہدے کو نقصان پہنچے گا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر کہا کہ واشنگٹن نے مسائل پیدا کئے ہیں اور امریکہ و چین کے درمیان سفر کو روک رہا ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان ابتدائی تجارتی معاہدے پر عمل درآمد میں مشکلات کھڑی ہو رہی ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایسے اقدامات کرنے کا حق نہیں جن سے سیرو سیاسحت اور تجارت خطرے میں پڑ جائے اور محدود ہوجائے۔ وانگ ای نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے لیکن وہ اسے کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے کامیابی بھی ملی ہے۔ امریکہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد چینی شہریوں پر امریکہ میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چین کی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک ایک ہزار پانچ سو تیئیس چینی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ چھیاسٹھ ہزار چار سو بانوے چینی اس وائرس کا شکار ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdccssq0e2bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ