تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 18:48
خبر کا کوڈ : 451614

بھارت میں متنازع قانون کے خلاف عوام کا احتجاجی سلسلہ جاری

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں
ہندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں اس درمیان اطلاعات ہیں کہ شاہین باغ کے مظاہرین وزیرداخلہ امت شاہ سے اتوار کو ملاقات کرسکتے ہیں
بھارت میں متنازع قانون کے خلاف عوام کا احتجاجی سلسلہ جاری
ہندوستان میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنے اور مظاہرے جاری ہیں اس درمیان اطلاعات ہیں کہ شاہین باغ کے مظاہرین وزیرداخلہ امت شاہ سے اتوار کو ملاقات کرسکتے ہیں۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں - ہندوستان کے صنعتی اور اقتصادی مرکز ممبئی کے آزاد میدان میں بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے سی اے اے اور این آرسی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا یہ دھرنا مہا مورچہ کے نام سے دیا گیا ہے ۔احتجاجی دھرنے میں شریک لوگوں نے ایک بار پھر مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سی اے اے کو واپس لے - ادھر بنگلورو کے بلاول باغ میں بھی سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ جاری ہے جس میں مختلف مذاہب کے لوگ شریک ہیں۔ اس درمیان گذشتہ دومہینے سے دہلی کے شاہین باغ میں جاری دھرنے کے شرکا نے کہا ہے کہ وہ اتوار کو ایک ساتھ وزیرداخلہ امت شاہ کے گھر جائیں گے اور ان سے بات کریں گے - دو روز قبل امت شاہ نے کہا تھا کہ وہ سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں سے بات چیت کے لئے تیار ہیں ۔ شاہین باغ کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لئے کوئی وفد نہیں جائے گا بلکہ سبھی مظاہرین مارچ کی شکل میں امت شاہ کے گھرجائیں گے مظاہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ دھرنا کسی کی قیادت میں نہیں ہو رہا ہے اس لئے چند لوگوں کا وفد نہیں بھیجا جائےگا بلکہ سب ایک ساتھ جائیں گے- دوسری جانب دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ایک ساتھ مارچ کی شکل میں لوگوں کو وزیرداخلہ کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دے گی - دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ اسے اس سلسلے میں کو‏ئی اطلاع بھی نہیں دی گئی ہے
https://taghribnews.com/vdca66nyy49nmi1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ