تاریخ شائع کریں2020 15 February گھنٹہ 16:18
خبر کا کوڈ : 451595

چین میں کورونا وائرس نے اب تک 1500 سے افراد کی جان لے لی

کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز کی تصدیق اور 143 افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق طبی عملے کے 1716 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چین میں کورونا وائرس نے اب تک 1500 سے افراد کی جان لے لی
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق طبی عملے کے 1716 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
چینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 ہو گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 1523 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے آج ہفتہ کو کہا کہ 31 صوبوں سے جمعہ تک ملنے والی معلومات کے مطابق کورونا وائرس کے 2641 نئے کیسز کی تصدیق اور 143 افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔
کمیشن کے مطابق صوبہ ہبوئی میں 139، ہینن میں دو اور بیجنگ اور چونکنگ میں ایک -ایک شخص کی موت ہوئی ہے، اوراب انفیکشن کے 2277 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کمیشن نے کہا کہ جمعہ تک کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 66492 تک پہنچ گئی ہے اور 1523 لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ہیلتھ کمیشن نے بتایاکہ 11053 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے جبکہ 8096 لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی تھی۔
دوسری جانب ووہان میں طبی عملے کے 1102 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس تعداد کے اعتبار سے ووہان کے متاثرہ افراد صوبے بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی کل تعداد کا 73 فی صد اور چین بھر کے متاثرین کا 64 فی صد ہیں جب کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے طبی عملے کے 6 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3za5wt1aww2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ