QR codeQR code

دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ، روس اور چین کو قرار دیدیا۔

14 Feb 2020 گھنٹہ 23:16

بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔


جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ، روس اور چین کو قرار دیدیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے دنیا میں عدم استحکام اور جنگ کی صورت حال کا ذمہ دار امریکہ ، روس اور چین کو قرار دیدیا۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر فرینک والٹر نے کہا کہ بڑی طاقتوں امریکہ، چین اور روس نے مقابلے کی فضا قائم کرکے دنیا کے امن کو تباہ کردیا ہے جس سے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔
صدر فرینک والٹر نے " امریکہ کو دوبارہ عظیم بناؤ " مہم پر صدر ٹرمپ کا نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ سے ہمسائیوں اور شراکت داروں کے پیسوں پر اپنے ملک کو عظیم بنایا جائے گا۔ اپنے اپنے مفادات کے حصول کے لیے دنیا میں انہی ممالک کی پالیسیوں کے باعث نفرتوں کی آگ جل رہی ہے اور امن عامہ کی صورت حال نہایت مخدوش ہوچکی ہے۔
 جرمنی کے صدر نے اپنی تقریر تین عالمی قوتوں امریکہ، روس اور چین پر عالمی معاملات میں بے جا مداخلت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عراق، شام اور افغانستان میں ان بڑی قوتوں کے کردار پر کڑی نکتہ چینی بھی کی اور دنیا کی ان قوتوں سے دنیا کے امن میں خلل نہ ڈالنے کا مطالبہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 451517

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451517/دنیا-میں-جوہری-ہتھیاروں-کی-نئی-دوڑ-کا-امکان-پیدا-ہوگیا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com