تاریخ شائع کریں۲۵ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۳۶
خبر کا کوڈ : 451485

پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہا ہے
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔
پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کشمیر کو پاکستان کا اٹوٹ انگ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے ہے۔ ترک صدر اردوغان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کشمیر بھی ترکی کیلئے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کیلئے رکھتا ہے، ہمارے کشمیری بھائیوں کو حالیہ بھارتی اقدامت سے بہت نقصان ہوا ہے، ترکی مسئلہ کشمیر کو امن اور انصاف کے ذریعے حل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے، پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں دباؤ کے باوجود پاکستان کو بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلاتا ہوں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس