QR codeQR code

برطانوی عوام کے پیسوں پر وزیراعظم کے تفریحی سفر پر شدید تنقید

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوست کے خرچے پر سیاحتی دورہ کرنے پر پھنس گئے۔

14 Feb 2020 گھنٹہ 17:34

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورہ کرنے پر برطانیہ کی اپوزیشن نے اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ آخر اُن کے دورے کا خرچ  کس نے اُٹھایا۔ برطانوی اپوزیشن پارٹی نے کہا


برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوست کے خرچے پر سیاحتی دورہ کرنے پر پھنس گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن دوست کے خرچے پر سیاحتی دورہ کرنے پر پھنس گئے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورہ کرنے پر برطانیہ کی اپوزیشن نے اُن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ آخر اُن کے دورے کا خرچ  کس نے اُٹھایا۔ برطانوی اپوزیشن پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم یا تو بتادیں کہ اُن کا خرچ کس نے اُٹھایا ہے ورنہ پھر انکوائری کا سامنا کریں۔ اپوزیشن نے کہا کہ برطانوی عوام جاننا چاہتے ہیں ان کے وزیراعظم کے خرچے کون اٹھا رہا ہے۔
پارلیمنٹ ریکارڈ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے سیاحتی دورے کا خرچ ان کے کاروباری دوست نے اٹھایا ہے جبکہ مذکورہ کاروباری شخصیت کی طرف سے پارلیمنٹ کے ریکارڈ کی تردید کی گئی ہے۔ ادھر بورس جانسن کے ترجمان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ تمام اخراجات پارلیمنٹ کے رجسٹر میں درج ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ سیاحتی دورے پر گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 451484

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451484/برطانوی-عوام-کے-پیسوں-پر-وزیراعظم-تفریحی-سفر-شدید-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com