تاریخ شائع کریں2020 14 February گھنٹہ 17:31
خبر کا کوڈ : 451483

امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں

امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے
ہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت کو مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے
امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں
امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پمپئو نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت کو مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج جمعے سے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں لاکھوں افراد ہلاک  اور زخمی ہوئے جبکہ 20 سال سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcevz8exjh8nei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ