QR codeQR code

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کردی

ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے

14 Feb 2020 گھنٹہ 17:28

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے


امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ٹرمپ کو کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے روک دیا ہے۔امریکی سینیٹ میں قرارداد کے حق میں 55 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ ڈالے گئے، 8 ری پبلکن سینیٹرز نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔
قرارداد کے مطابق امریکی صدر کو ایران کیخلاف جنگ کی صورت میں کانگریس سے منظوری لینا پڑے گی اور جارحیت میں ملوث امریکی فوجیوں کو واپس بلانا پڑے گا۔ امریکی صدر نے ایسی کسی بھی قرارداد پر ووٹنگ سے خبردار کیا تھا، اور وائٹ ہاؤس نے قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 451482

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451482/امریکی-سینیٹ-نے-صدر-ڈونلڈ-ٹرمپ-کے-جنگی-اختیارات-میں-کمی-کردی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com