QR codeQR code

سینچری ڈیل ٹرمپ اور صہیونی نظام کی رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہچے گی

تہران کے خطیب جمعہ نے سینچری ڈیل کو امریکی صدر کے لئے ایک بڑی رسوائی قراردیا ہے

14 Feb 2020 گھنٹہ 17:05

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا کہ سینچری ڈیل نے عالم اسلام میں ایک نیا جو ش و انقلاب پید کردیا ہے جو اس ناپاک امریکی اور صیہونی منصوبے کو ناکام بنادے گا۔


تہران کے خطیب جمعہ نے سینچری ڈیل کو امریکی صدر کے لئے ایک بڑی رسوائی قراردیا ہے۔
تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے اس ہفتے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا کہ سینچری ڈیل نے عالم اسلام میں ایک نیا جو ش و انقلاب پید کردیا ہے جو اس ناپاک امریکی اور صیہونی منصوبے کو ناکام بنادے گا۔ تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکا کے بے عزت صدر ٹرمپ کا منصوبہ جو فلسطینیوں کے گھروں کو صیہونیوں کے حوالے کرتا ہے ابھی سے ہی شکست سے دوچار ہوچکا ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کا ظم صدیقی نے ایران کے عنقریب پارلیمانی الیکشن کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ گیارہویں پارلیمنٹ ایسی ہونی چاہئے جو ایرانی عوام کے شایان شان ہو اور شہید قاسم سلیمانی کے خون سے بھرپور وفاداری کرے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ایسے لوگوں کو ووٹ نہ دیں جو اغیار سے دل لگائے ہوئے ہیں۔ ایران کے پارلیمانی انتخابات آئندہ اکیس فروری کو ہوں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 451479

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451479/سینچری-ڈیل-ٹرمپ-اور-صہیونی-نظام-کی-رسوائی-کے-ساتھ-اپنے-انجام-کو-پہچے-گی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com