تاریخ شائع کریں2020 13 February گھنٹہ 19:55
خبر کا کوڈ : 451404

چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں تعداد 1300 سے تجاوز

کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے
حکومت چین کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 59539 کورونا وائرس کے کیس اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں تعداد 1300 سے تجاوز
کورونا وائرس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق چینی حکام نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خطرناک شکل اختیار کرچکے کورونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔
حکومت چین کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر 59539 کورونا وائرس کے کیس اب تک سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
گزشتہ برس کے آخری ایام میں کورونا وائرس مشرقی چین کے شہرووہان میں سامنے آیا اور اب یہ چین کے تیس صوبوں کے علاوہ کم از کم پچیس دیگر ملکوں میں بھی سرایت کر چکا ہے۔اس وقت بہت سے ممالک کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے چین سے واپس آنے والے اپنے شہریوں کو دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ کر دیتے ہیں تاکہ انکے اس وائرس میں مبتلا نہ ہونے کی جانب سے مکمل اطمینان حاصل کیا جا سکے۔
https://taghribnews.com/vdchvznkk23nmkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ