QR codeQR code

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک اور سعودی فوج کے حملے کو ناکام بنا دیا

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوب میں جارح سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

13 Feb 2020 گھنٹہ 19:51

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس سے پہلے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا تھا


یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے جنوب میں جارح سعودی اتحاد کا ایک جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔
یمن کی فوج کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے جنوبی صوبے جیزان کے علاقے الملاحیط میں جارح سعودی اتحاد کا ڈرون طیارہ مارگرایا ہے۔
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اس سے پہلے بھی یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں جارح سعودی اتحاد کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا تھا۔ جارح سعودی اتحاد نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے پچھلے برسوں کے دوران اپنی دفاعی توانائیوں میں غیر معمولی اضافہ کیا ہے اور وہ اپنے میزائلوں اور ڈرون کے ذریعے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اندر حساس ٹھکانوں کو کئی بار نشانہ بنا چکے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 451403

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451403/یمنی-فوج-اور-عوامی-رضاکار-فورسز-نے-ایک-سعودی-کے-حملے-کو-ناکام-بنا-دیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com