تاریخ شائع کریں2020 13 February گھنٹہ 19:48
خبر کا کوڈ : 451402

امریکہ نے اپنے مفادات کی خاطر ترکی کو شام میں مداخلت کی اجازت دے رکھی ہے

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ادلب میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی رقابت فوجی کشیدگی میں تبدیل ہوگئی ہے اور موجودہ حالات میں ادلب میں جنگ بندی ممکن نہیں۔ 
امریکہ نے اپنے مفادات کی خاطر ترکی کو شام میں مداخلت کی اجازت دے رکھی ہے
اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے ادلب میں جنگ بندی کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کا کہنا تھا کہ سیاسی رقابت فوجی کشیدگی میں تبدیل ہوگئی ہے اور موجودہ حالات میں ادلب میں جنگ بندی ممکن نہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکہ اپنے مفادات کی خاطر ترکی کو شام کی سرزمین پر روس کے ساتھ الجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے جمعرات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے ہنگامی اجلاس میں شام کے صوبے ادلب کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا تھا۔
امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے نمائندوں نے ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی کے آغاز کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔ 
دہشت گردوں کے اشتعال اقدامات اور شام کے دیگر علاقوں پر کیے جانے والے حملوں کی وجہ سے ادلب میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ ترک فوج کی مداخلت نے صورتحال کو مزید پیچیدہ اور کشیدگی میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcfxydj0w6dtja.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ