تاریخ شائع کریں2020 13 February گھنٹہ 19:46
خبر کا کوڈ : 451400

ترک صدر کل پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ترک صدر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج شام ساڑھے 4 بجے نورخان ایئر بیس چکلالہ پہنچیں گے جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے
ترک صدر کل پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے
ترک صدر آج اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج شام ساڑھے 4 بجے نورخان ایئر بیس چکلالہ پہنچیں گے جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوغان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمزاکرات بھی ہوں گے جب کہ دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوغان کل رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcdzf0ozyt0ko6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ