تاریخ شائع کریں2020 13 February گھنٹہ 19:33
خبر کا کوڈ : 451398

اقوام متحدہ کے ادارے نے 112 صہیونی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایسی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے
اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کی ایک فہرست جاری ہے جسے فلسطین نے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے 112 صہیونی کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دے دیا
اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے والی غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ کمپنیوں کی ایک فہرست جاری ہے جسے فلسطین نے ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق بدھ کے روز اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے ایسی کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے جو فلسطین کے مغربی کنارے اورغرب اردن میں غاصب صیہونی حکومت کے ذریعہ تعمیر ہونے والی غیر قانونی بستیوں کے ساتھ تجارتی لین میں ملوث ہیں۔
اقوام متحدہ کے اس ادارے نے غیر قانونی صیہونی بستیوں سے تجارتی لین کرنے والی ایک سو بارہ کمپنیوں کی ایک فہرست بنا کرانہیں اپنی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے محکمہ انسانی حقوق نے اپنے حالیہ بیان میں تاکید کی ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی آبادکاریاں بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے اقوام متحدہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhvexouqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ