تاریخ شائع کریں۲۴ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۱۵
خبر کا کوڈ : 451396

رجب طیب اردوغان کی کل دورہ پاکستان کیلئے روانگی

وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوغان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے
وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوغان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے
رجب طیب اردوغان کی کل دورہ پاکستان کیلئے روانگی
پاکستانی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان آج شام ساڑھے 4 بجے نورخان ایئر بیس چکلالہ پہنچیں گے جہاں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ ترک صدر اور ان کے وفد کا استقبال کریں گے ۔
وزیراعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، ترک صدر طیب اردوغان اوروزیراعظم عمران خان ون آن ون ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پرمزاکرات بھی ہوں گے جب کہ دونوں سربراہان مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے، پاکستان اور ترکی کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔
ترک صدر کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوغان کل رات آٹھ بجے نورخان ایئر بیس سے واپس روانہ ہوجائیں گے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس