QR codeQR code

ٹرمپ، جنگی اختیارات میں کمی کے بل کے مخالف

اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہماری سینیٹ ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر کے اختیارات

13 Feb 2020 گھنٹہ 17:10

اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہماری سینیٹ ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر کے اختیارات میں کمی کا بل پاس نہ ہونے دے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے وہ ان کے جنگی اختیارات میں کمی کے بارے میں پیش کی جانے والے بل کو مسترد کردیں۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ بات ملک کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے کہ ہماری سینیٹ ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر کے اختیارات میں کمی کا بل پاس نہ ہونے دے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ہم ایران کے مقابلے میں ٹھیک عمل کر رہے ہیں اور یہ وقت کمزوری دکھانے کا نہیں۔ 
 واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں اب سے چند گھنٹے کے بعد صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کا بل رائے شماری کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔ اس بل کے تحت ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی حملے کے لیے کانگریس کی اجازت ضروری ہوگی۔ امریکی ایوان نمائندگان پہلے اس بل کی منظوری دے چکا ہے۔
 جنرل سلیمانی اور ان کے ساتھیوں پر بزدلانہ حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران مخالف دھمکیوں نے امریکی کانگریس کو انتہائی تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور  ڈیموکریٹ ارکان ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے کوشش کر رہے ہیں۔ 


خبر کا کوڈ: 451389

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/451389/ٹرمپ-جنگی-اختیارات-میں-کمی-کے-بل-مخالف

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com