تاریخ شائع کریں2020 12 February گھنٹہ 21:58
خبر کا کوڈ : 451334

ہماری طاقت اور قدرت ہماری سعادت اور نجات کا راستہ ہے

ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر قدرت کے ساتھ انقلاب اسلامی کےراستے پر گامزن رہنے کو ثابت کردیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے
ہماری طاقت اور قدرت ہماری سعادت اور نجات کا راستہ ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر قدرت کے ساتھ انقلاب اسلامی کےراستے پر گامزن رہنے کو ثابت کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے 22 بہمن کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر قدرت کے ساتھ  انقلاب اسلامی کےراستے پر گامزن رہنے کو ثابت کردیا ہے۔
جنرل سلامی نے تہران میں ایک تقریب سے خطاب میں قوی اور قدرتمند ہونے کے سلسلے میں " رہبر معظم انقلاب اسلامی کی حکمت اور تدبیر " کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہماری طاقت اور قدرت ہماری سعادت اور نجات کا راستہ ہے اور ہم اس وقت قوی اور مضبوط ہوں گے جب جدید علوم و فنون کے شعبہ میں خاطر خواہ پیشرفت کریں گے۔
جنرل سلامی نے " روایت پدر خواندہ " نامی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب اہم ہے۔ اس کا مطالعہ بھی بہت ہی اہم ہے اس کتاب کا جائزہ لینے سے ہمیں پتہ چل جائےگا کہ ہم نے کیوں ملک کو امریکی طاغوتی طاقت کے شکنجوں سے نجات دلائی اور ایران کس طرح آج انقلاب اسلامی کے سائے میں ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے قربانی پیش کرکے امریکہ کا مکروہ، ناپاک  اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے پیش کردیا ہے اور آج بھی ایرانی قوم ، امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف بر سرپیکار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjtvexxuqeitz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ