تاریخ شائع کریں2020 12 February گھنٹہ 21:47
خبر کا کوڈ : 451329

حافظ سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرم میں 11 سال قید

کالعدم جماعت الدعوی کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف چھے فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دومقدمات میں مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنا دی ہے
حافظ سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے جرم میں 11 سال قید
پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو دومقدمات میں مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنا دی ہے
میڈیا رپورٹوں کے مطابق لاھور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوی کے سربراہ حافظ سعید کے خلاف چھے فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا ہے۔ مذکورہ عدالت نے اپنے فیصلے میں انسداد دہشت گردی کے قانون کی مختلف دفعات کے تحت ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور پندرہ، پندرہ ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے۔حافظ سعید کو سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں سترہ جولائی دوہزار انیس گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔گزشتہ سال فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو تنبیہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcdxf0onyt0ks6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ