تاریخ شائع کریں2020 11 February گھنٹہ 14:30
خبر کا کوڈ : 451165

پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران کی 41ویں کے موقع پر تقریب کا انعقاد

پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں، پاکستانی وزراء اور اعلی حکام سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی
اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں، پاکستانی وزراء اور اعلی حکام سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
پاکستان میں انقلاب اسلامی ایران کی 41ویں کے موقع پر تقریب کا انعقاد
اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی، پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں، پاکستانی وزراء اور اعلی حکام سمیت مختلف ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔
پاکستان کے وزیر جہاز رانی سید علی حیدر زیدی نے گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے  اپنے خطاب میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں نے ایران کو ایک مضبوط ملک بنا دیا ہے۔
اس موقع پرانہوں نے ایران کی مختلف شعبوں میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اس ملک کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
پاکستان کے وزیر جہاز رانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں سمیت شپنگ اور میری ٹائم میں اہم پیشرفت کی ہے۔
سید علی حیدر زیدی نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی استقامت و مزاحمت دوسرے ممالک کے لئے ایک مثال ہے اور پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
پاکستانی وزیر جہا رانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.
اس موقع پرایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے تعلیمی، صنعتی، صحت اور دوسرے شعبوں میں ملکی کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کارکردگیاں اسلامی انقلاب کی مرہون منت ہیں۔
سید محمد علی حسینی نے کہا کہ فلسطین سمیت دنیا کی مظلوم اقوام  کی حمایت اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا بنیادی رکن ہے اور آج خطے میں تمام ممالک کے درمیان مشترکہ مذاکرات کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ہم نے ہرمز امن منصوبے کو پیش کیا۔
پاکستان کے وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان، پاکستان کے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق پاکستانی مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے منعقدہ تقریب میں خصوصی طور پرشرکت کی۔
https://taghribnews.com/vdcb08basrhbs8p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ