تاریخ شائع کریں2020 11 February گھنٹہ 14:24
خبر کا کوڈ : 451163

عوام کا میدان میں ہونا نظام اسلامی کے استحکام کا باعث ہے

انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے لئے امریکی جنرلوں کو نشانہ بنانا اور انھیں قتل کرنا بہت آسان تھا
عوام کا میدان میں ہونا نظام اسلامی کے استحکام کا باعث ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے لئے امریکی جنرلوں کو نشانہ بنانا اور انھیں قتل کرنا بہت آسان تھا ۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں مقیم غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہےکہ سپاہ قدس کے سابق کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کے لئے امریکی جنرلوں کو نشانہ بنانا اور انھیں قتل کرنا بہت آسان تھا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا ۔ جنرل سلیمانی عظيم انسان تھے وہ دشمن کو دھوکے سے مارنے پر یقین نہیں رکھتے تھے۔
صدر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں غیر ملکی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 41 سال قبل ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے سائے میں امریکہ کی حمایت یافتہ ڈکٹیٹر حکومت کا ایران سے خاتمہ کردیا اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی گذشتہ 41 سال سے ایرانی عوام کے ساتھ عداوت اور دشمنی کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ ایرانی عوام نے کرپشن اور فساد میں مبتلا ایک ایسی ڈکٹیٹر حکومت کا تختہ الٹ دیا جو خطے میں امریکہ کے مفادات کو تحفظ فراہم کررہی تھی۔
صدر حسن روحانی نے گذشتہ 41 برسوں میں  ایرانی عوام کی ترقی اور پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران سائنسی ترقیات کے بعض میدانوں میں دنیا کے انگشت شمار ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ ایران دفاعی لحاظ سے بھی استقلال کی جانب گامزن ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ اقتصادی  پابندیوں کے باوجود ایران ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے اور ایران نے انقلاب اسلامی کے سائے میں خاطر خواہ ترقی کی ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام نے استقامت اور پائداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے خلاف دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ صدر حسن روحانی نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اسلامی، انسانی اور بشر دوستانہ اخلاق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی ایک عظيم انسان تھے جو کبھی بھی دشمن کو دھوکے سے مارنے پر یقین نہیں رکھتے تھے اگر وہ چاہتے تو خطے میں امریکی جنرلوں کو آسانی کے ساتھ قتل کرسکتے تھے لیکن وہ انسانی، اسلامی اور عالمی قوانین کے بہت زيادہ پابند تھے وہ خطے اور عالمی سطح پر امن و صلح کے حامی اور طرفدار تھے  اور اس کے ساتھ وہ شہادت کے بھی متمنی تھے اور سرانجام اللہ تعالی نے انھیں شہادت کے عظيم مرتبہ پر فائز کردیا۔
https://taghribnews.com/vdcjmvextuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ