تاریخ شائع کریں2020 10 February گھنٹہ 20:37
خبر کا کوڈ : 451100

امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے

امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے تاہم وہ اربیل اور عین الاسد میں باقی رہنے پر مصر ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بعض فوجی اڈوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔
امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے
عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی کمیشن کے ایک رکن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بعض فوجی اڈوں سے دہشت گرد امریکی فوجیوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔
بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں نے ملک کے کئی فوجی اڈوں سے انخلا کا عمل شروع کردیا ہے تاہم وہ اربیل اور عین الاسد میں باقی رہنے پر مصر ہیں۔
علی الغانمی نے کہا کہ میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ عراق کے عوام اور ارکان پارلیمنٹ اپنے ملک سے امریکی فوجیوں کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔
تین جنوری کو بغداد میں امریکی دہشت گرد فوج کے حملے میں ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر جنر ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے اپنے ملک سے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد پاس کی تھی۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوج کو اپنے ملک کی فضائی حدود کے استعمال کی بابت بھی سخت خبردار کیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcaw6nyw49nm61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ