تاریخ شائع کریں2020 10 February گھنٹہ 20:16
خبر کا کوڈ : 451095

بحرینی عوام کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

بحرینی عوام نے اپنے جائز اور قانونی مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف اپنی مزاحمت کا سلسلہ جاری
بحرینی عوام نے اپنے جائز اور قانونی مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف اپنی مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا
بحرینی عوام کی جانب سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے
بحرینی عوام نے اپنے جائز اور قانونی مطالبات کو نظر انداز کئے جانے کے خلاف اپنی مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر آل خلیفہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
آئی آر آئی بی نیوز کے  مطابق کل رات بحرینی عوام ’’کامیابی کی شاہراہ پر‘‘ عنوان سے موسوم مظاہرے میں شرکت کے لئے ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے انقلاب کو جاری رکھنے پر زور دیا۔
چودہ فروری دوہزار گیارہ کو امریکی و مغربی حمایت یافتہ بحرین کی ڈکٹیٹرحکومت کے خلاف بحرینی عوام کے انقلاب کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو اب تک جاری ہے۔ بحرینی عوام آزادی، حق انتخاب اور مساوات جیسے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے گزشتہ نو سال سے جدوجہد کر رہے ہیں مگراب تک آل خلیفہ حکومت کی جانب سے بہیمانہ سرکوبی، سزا، قید اور بربریت کے علاوہ اور کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcdnf0okyt0kz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ