تاریخ شائع کریں2020 9 February گھنٹہ 20:15
خبر کا کوڈ : 450975

فلسطین میں موجود مقاومتی گروہوں کے درمیان اتحاد پر اتفاق

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں حماس اور فتح نے دیگر گروہوں کے ساتھ اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے
تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے  تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے دواراکین اسماعیل جبر اور روحی فتوح کے دورہ غزہ پٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
فلسطین میں موجود مقاومتی گروہوں کے درمیان اتحاد پر اتفاق
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں حماس اور فتح نے دیگر گروہوں کے ساتھ اجلاس کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے
تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے  تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے دواراکین اسماعیل جبر اور روحی فتوح کے دورہ غزہ پٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح اور حماس کے درمیان دیگر فلسطینی گروہوں کی موجودگی میں پانچ فریقی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تحریک فتح کے ترجمان ایاد نصر نے بھی اس تحریک کے دورہ غزہ کا مقصد حماس کے ساتھ مذاکرات اور غزہ پٹی میں داخل ہونے کی راہوں میں رکاوٹوں کو دور کرنا بتایا اور کہا کہ ملت فلسطین اور اس کی تنظیموں و گروہوں کو متحد ہونا چاہئے اور مسئلہ فلسطین کے خلاف موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی ۔ ٹرمپ کے اس اقدام کی فلسطینی عوام ، سیاسی و جہادی گروہوں اور بہت سے ملکوں کی جانب سے شدید مخالفت ہو رہی ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcjayexiuqeihz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ