تاریخ شائع کریں2020 8 February گھنٹہ 21:28
خبر کا کوڈ : 450866

افغان فوج کی فائرنگ سے  پولیس کمانڈر احمد شاہ موقع پر ہی ہلاک

افغان پولیس کے آپریشنل یونٹ کے کمانڈر احمد شاہ اپنی گاڑی میں ہرات سے کہیں جا رہے تھے
افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا
افغان فوج کی فائرنگ سے  پولیس کمانڈر احمد شاہ موقع پر ہی ہلاک
افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان فوج نے چیک پوسٹ پر نہ رکنے والے  پولیس کمانڈر کو دہشت گرد سمجھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق افغان پولیس کے آپریشنل یونٹ کے کمانڈر احمد شاہ اپنی گاڑی میں ہرات سے کہیں جا رہے تھے کہ ایک چیک پوسٹ پر افغان فوج نے انہیں دہشت گرد سمجھ  کر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ افغان فوج کی فائرنگ سے  پولیس کمانڈر احمد شاہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کمانڈر احمد شاہ کی ٹیم مغربی حصے میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے لیے تشکیل دی گئی تھی جس نے کئی کامیاب کارروائیاں بھی کی تھیں۔ افغان فوج کے ترجمان نے پولیس کمانڈر کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احمد شاہ کی گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تھا لیکن وہ چیک پوسٹ پر نہیں رکے جس پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنا پڑی۔
https://taghribnews.com/vdciqua5qt1awv2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ