تاریخ شائع کریں2020 7 February گھنٹہ 13:54
خبر کا کوڈ : 450699

دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں سخت مقابلہ

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے لیے دو ہفتوں سے جاری انتخابی مہم
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے لیے دو ہفتوں سے جاری انتخابی مہم  کل جمعرات کی شام چھ بجے ختم ہو گئی
دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں سخت مقابلہ
دہلی اسمبلی کے انتخابات کے لئے کل سخت سکیورٹی میں پولنگ ہو گی۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اسمبلی کی 70 نشستوں کے لیے آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے لیے دو ہفتوں سے جاری انتخابی مہم  کل جمعرات کی شام چھ بجے ختم ہو گئی انتخابی مہم ابتدامیں سست تھی لیکن مختلف پارٹیوں کےبڑے لیڈروں کے میدان میں آنے کی سے یہ شدت اختیار کر گئی۔ سڑک، بجلی، پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی مسائل سے شروع ہونے والی انتخابی تشہیرآخری دور میں پہنچتے پہنچتےقوم پرستی(نیشنلزم) اور فرقہ واریت کے رنگ میں رنگ گئی۔ شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے)کی مخالفت میں شاہین باغ میں جاری احتجاجی دھرنا تشہیر کی تھیم سی بن گئی ۔ رہنماؤں کے درمیان الزام تراشیوں کا سلسلہ اتنا تیز اور جارحانہ ہو گیا کہ الیکشن کمیشن کو مداخلت کرنا پڑا۔
اس بار کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) جہاں اپنی حکومت کو بچانے کے لیے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت میں مصروف تھی تو وہیں 21 سال سے دہلی کے اقتدار سے خارج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی پوری طاقت لگا دی۔ پندرہ سال تک دہلی پر حکومت کرنے والی کانگریس بھی اپنی کھوئی ہوئی حیثیت کو دوبارہ حاصل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑرہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کل کے انتخابات کام کام کا نعرہ بلند کرنے والی کیجریوال حکومت کے لیے بڑی آزمائش ہے۔
https://taghribnews.com/vdccoxq0o2bqpe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ