تاریخ شائع کریں2020 5 February گھنٹہ 21:46
خبر کا کوڈ : 450575

امریکی پابندیاں ایران کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی

ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے لئے یورپ کو ساتھ ملانے میں امریکہ کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے عوام کی استقامت و اتحاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام سازشوں کی ناکامی کا بنیادی عامل قرار دیا ہے
امریکی پابندیاں ایران کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے عوام کی استقامت و اتحاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تمام سازشوں کی ناکامی کا بنیادی عامل قرار دیا ہے
ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کو کابینہ کے اجلاس میں ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے لئے یورپ کو ساتھ ملانے میں امریکہ کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس ، ایٹمی سمجھوتے سے باہر نکلنے کے لئے یورپ کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا تھا لیکن اس نے قبول نہیں کیا اور امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے علاقے میں امریکہ کی سازشوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے  کہا  کہ مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکیوں کی ناکامی کی وجہ علاقے کے عوام کی ہوشیاری ، بیداری ، استقامت ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی زبردست موجودگی ، اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کے لئے ایک اور کاری ضرب ہوگی۔
https://taghribnews.com/vdcfexdjtw6dtta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ