تاریخ شائع کریں۱۶ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۷:۵۶
خبر کا کوڈ : 450539

فلسطینی عوام کو استقامت اور جھادی فکر کے ساتھ سنچری ڈیل کا مقابلہ کرنا چاہیے

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں نے صیہونیوں کے ساتھ ایسی چیزوں پر سودا کیا ہے جن پر صیہونیوں کا کوئی حق ہی نہیں ہے
مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سینچری ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا
فلسطینی عوام کو استقامت اور جھادی فکر کے ساتھ سنچری ڈیل کا مقابلہ کرنا چاہیے
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سینچری ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا فرمایا کہ اس منصوبے کا مقابلہ کرنے کا طریقہ فلسطینی قوم اور گروہوں کی استقامت اور دلیرانہ جہاد نیز فلسطینیوں کے لئے عالم اسلام کی حمایت ہے -
رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ٹرمپ کے ذریعے شرمناک سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکی حکام اسی میں خوش ہیں کہ اس منصوبے کو بڑا نام دے کر وہ فلسطینی قوم کے خلاف اسے کامیاب بنادیں گے جبکہ ان کا یہ اقدام احمقانہ اور خباثت آمیز ہے اور اس اقدام کے آغاز سے ہی امریکیوں کو اس کا نقصان بھگتنا پڑے گا - رہبرانقلاب اسلامی نے سینچری ڈیل منصوبے کو امریکیوں کا کھلا فریب قراردیا اور فرمایا کہ امریکیوں نے صیہونیوں کے ساتھ ایسی چیزوں پر سودا کیا ہے جن پر صیہونیوں کا کوئی حق ہی نہیں ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کچھ غدار عرب رہنماؤں نے کہ جن کی خود اپنی قوموں کے درمیان کوئی آبرو اور حیثیت نہیں ہے جو تالیاں بجائیں اور اس منصوبے کا خیرمقدم کیا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ فلسطین کو حاشیے پر ڈال دئے جانے پر مبنی سامراج کی پالیسیوں کے برخلاف ان کے اس اقدام سے مسئلہ فلسطین پہلے سے بھی زیادہ زندہ و پایندہ ہوگیا اور آج پوری دنیا میں فلسطین کی مظلومیت اور فلسطینیوں کا نام لیا جا رہا ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے ہتھیاروں اور پیسوں کے ذریعے سینچری ڈیل کو نافذ کرنے کے لئے سامراجی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مجھے یقین ہے کہ فلسطین کے مسلح ادارے اور گروہ اٹھ کھڑے ہوں گے اور استقامت کا راستہ آگے بڑھائیں گے اور ایران کا اسلامی جمہوری نظام بھی فلسطینی گروہوں کی مدد کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور یہ حمایت اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کا مطالبہ بھی ہے۔
 
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس