تاریخ شائع کریں2020 4 February گھنٹہ 17:40
خبر کا کوڈ : 450404

انقلاب اسلامی کی دوسرے اسلامی ممالک میں شہرت استکبار کے خوف کی وجہ ہے

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین "حمید شھریاری" نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
رسول اللہ ﷺ اول شخصیت تھے جنہوں نے دنیا میں اسلامی نظام متعارف کیا اور اس کو رائج کیا ۔ آپ ﷺ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں حکومت اسلامی قائم کی اللہ کے قانون کو بندگان پر رائج کیا
انقلاب اسلامی کی دوسرے اسلامی ممالک میں شہرت استکبار کے خوف کی وجہ ہے
انقلاب اسلامی کا دوسرے اسلامی ممالک میں شہرت استکبار کے خوف کی وجہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق انقلاب اسلامی جمہوری ایران کی سالگرہ کے موقع پر مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین "حمید شھریاری" نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا " رسول اللہ ﷺ اول شخصیت تھے جنہوں نے دنیا میں اسلامی نظام متعارف کیا اور اس کو رائج کیا ۔ آپ ﷺ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں حکومت اسلامی قائم کی اللہ کے قانون کو بندگان پر رائج کیا۔
حمید شھریای نے مزید کہا " امام خمینیؒ نے رسول اللہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے حکومت اسلامی کا نظام رائج کیا اور مسلمانوں کے درمیان متروکہ نظریہ کو دوبارہ زندہ کیا۔
۴۱ سال پہلے انجام پانے والے انقلاب نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی اور آج دنیا کے ہر گوشے میں آزادی خواہان انقلاب اسلامی کے دلدادہ ہیں اور جمہوری اسلامی کی حمایت کرتے ہیں اور یہی حمایت استکبار عالم کے خوف کا باعث ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ نظریہ انقلاب اسلامی دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پہچے یہی وجہ ہے کہ اس کا راستہ روکنے کی مذموم کوششیں کررہے ہیں۔
فقیہ اور عارف باللہ آیت اللہ سید روح اللہ خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ جنہوں نے انقلاب اسلامی کو دنیا کے سامنے ایک کامیاب انقلاب کی صورت میں پیش کیا۔ مرجع تقلید ہونے کے ساتھ ساتھ آپ نظریہ ولایت فقیہ اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی شریف کی غیبت میں اسلامی حکومت کے قیام کے نظریہ پر یقین رکھتے تھے اور آپ نے اس نظریہ کو عملی جامعہ پہنایا۔ آپ نے عالمی استکبار کو للکارا اور دنیا کے ہر ملک میں  موجود مستضعف اور مظلوم عوام کی آواز بن کر ابھرے۔ آپ مسلمانوں کے ان مسائل پر آواز اٹھائی جن کوعالم اسلام نے بھلا دیا تھا اور مسلمان ان مسائل کے حل ہونے کی امید بھی کھو بیٹھے تھے۔امام خمینیؒ نے ایران میں رائج 2500 سالہ شہنشاہیت کا تختہ الٹ دیا اور ایک خالصانہ عوامی حکومت قایم کی۔ امام خمینیؒ کی سیاسی جدودجہد کے علاوہ آپ نے علمی میدانوں میں بھی بڑے کارنامے انجام دیے۔ آپ نے علم عرفان ، اخلاق ، فقہ میں درس دیے۔
آپ ہمیشہ ہی مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت پر زور دیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے جس کی تعبیر کچھ اس طرح کی جاسکتی ہے"شیعہ اور سنی دونوں آپس میں بھائی ہیں جس اہلسنت میں چار مذہب ( حنیفی ، مالکی شافعی اور حنبلی) ہیں، کیا وہ آپس میں ایک دوسرے کی نسبت دشمنی رکھتے ہیں؟ بس شیعہ بھی ایسی طرح ہیں"۔
https://taghribnews.com/vdcgzz9ttak9nt4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ