تاریخ شائع کریں2020 1 February گھنٹہ 17:30
خبر کا کوڈ : 450018

برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا

برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا
رطانیہ 47 سال کے بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا
برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا
برطانیہ 47 سال کے بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ 47 سال کے بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوگیا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا جب کہ برطانوی پرچم کی جگہ 12 ستاروں والا یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔برطانیہ میں 4 سال کے بحث و مباحثوں کے بعد بریگزٹ کا سفر ختم ہو گیا۔ لندن میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین پارلیمنٹ اسکوائر پر ایک تقریب میں جمع ہوئے جہاں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے انخلا کے بعد یورپی یونین کے ملکوں کی تعداد 27 رہ جائے گی ۔ ادھر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، آج سے برطانیہ عبوری دور میں داخل ہوجائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ 4 سال کی بحث، 3 وزراء اعظم کی تبدیلی اور 2 عام انتخابات کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ممکن ہوئی۔
https://taghribnews.com/vdchzvnk623nmvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ