تاریخ شائع کریں2020 1 February گھنٹہ 17:20
خبر کا کوڈ : 450015

مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کو تیار

مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی
جمعیت علمائے اسلام کے صدرمولانا فضل الرحمن اس بار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کراپوزیشن کی پانچ دیگر چھوٹی جماعتوں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی کے ساتھ تحریک چلائیں گے
مولانا فضل الرحمن ایک بار پھر حکومت کے خلاف تحریک چلانے کو تیار
مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت مخالف تحریک کی تیاری کرلی۔
جمعیت علمائے اسلام کے صدرمولانا فضل الرحمن اس بار مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو چھوڑ کراپوزیشن کی پانچ دیگر چھوٹی جماعتوں خیبر پختونخوا میپ، نیشنل پارٹی، جے یو پی، جمیعت اہلحدیث، قومی وطن پارٹی کے ساتھ تحریک چلائیں گے۔ جے یوآئی (ف) کے ذرائع کے مطابق مشترکہ احتجاجی حکمت عملی کا آغاز 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے کیا جائے گا اور9  فروری کو لاہور میں احتجاجی کنونشن ہوگا، 15 فروری کو اسلام آباد میں اپوزیشن کے احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 23 فروری کو کراچی اور یکم مارچ کو پشاور میں احتجاجی کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق کنونشنز سے مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے، ملک گیر کنونشنز کے انعقاد کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے طریقہ کار کا فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اس سے قبل حکومت کے خلاف آزادی مارچ کیا اور پھر دھرنا دیا جسے چند روز بعد اچانک ختم کرنے کا اعلان کیا اور اب ایک بار پھر حکومت کے خلاف متحرک ہو گئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcez78enjh8n7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ