تاریخ شائع کریں2020 1 February گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 449995

ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تیاری میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت

ایران میں عشرہ فجر کا آغاز اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں
عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں اب سے تھوڑی دیر بعد ہوگا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے
ایران میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی تیاری میں عوام کی بڑے پیمانے پر شرکت
ایران میں عشرہ فجر کا آغاز اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کا جشن منانے کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں۔
عشرہ فجر کی تقریبات کا آغاز بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے حرم مطہر کے احاطے میں اب سے تھوڑی دیر بعد ہوگا۔ ان تقریبات میں عوام کی بڑی تعداد، شہدا کے اہلخانہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سول اور فوجی حکام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) 41 سال قبل آج ہی کے دن تقریبا پندرہ سال جلا وطنی کی زندگی گزارنے کے بعد یکم فروری سنہ انیس سو اناسی کو ایران واپس تشریف لا‎ئے جہاں لاکھوں ایرانی عوام نے آپ کا فقیدالمثال اور تاریخی استقبال کیا۔ ایران میں آپ کی اس تاریخی آمد کے ساتھ ہی گیارہ فروری سنہ انیس سو اناسی کو انقلاب کی کامیابی کا راستہ ہموار ہوگیا۔
سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام سامعین، ناظرین، کرم فرماوں اور انقلاب اسلامی کے شیدائیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhhexiuqexhz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ