تاریخ شائع کریں2020 31 January گھنٹہ 16:43
خبر کا کوڈ : 449877

بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا

بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے
بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ بھارتی فوجیوں نے جموں میں نگروٹا کے علاقے میں 3 کشمیری جوانوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سرینگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب ہلاک کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والے ٹرک کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بند کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdciy3a5yt1a5v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ