تاریخ شائع کریں۹ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۱۰
خبر کا کوڈ : 449654

متحدہ عرب امارات  کے محکمہ صحت نے بھی ملک میں کرونا وائرس کی تصدیق کردی

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والا ایک خاندان اس وائرس سے متاثرہ ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات  کے محکمہ صحت کے مطابق چین سے آنے والا ایک خاندان اس وائرس سے متاثرہ ہے اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اماراتی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وہاں موجودگی کا باقاعدہ اعلان کردیاگیاہے۔وزارت صحت نے بتایاہے کہ متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ان کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے جو چین کے شہر ووہان سے آیا ہے۔
وزارت صحت نے باور کرایا ہے کہ ملک میں صحت سے متعلق تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی رابطہ کاری سے عالمی ادارہ صحت کے ہدایت کردہ معیارکے مطابق مطلوبہ احتیاطی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ چین کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 5974 ہو چکی ہے ، جبکہ وائرس سے اب تک 132 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس