QR codeQR code

کوریائے ممالک کے درمیان تنازعہ کی وجہ امریکی کی اسلحے کی ترسیل ہے

امریکہ سےجنوبی کوریا کے ہتھیاروں کی خریداری میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے

28 Jan 2020 گھنٹہ 20:57

شمالی کوریا نے امریکہ سے جنوبی کوریا کے ہتھیار خریدنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کی زمین ہموار کرنے والا اقدام قرار دیا ہے


شمالی کوریا نے امریکہ سے جنوبی کوریا کے ہتھیار خریدنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے جزیرہ نمائے کوریا میں جنگ کی زمین ہموار کرنے والا اقدام قرار دیا ہے
شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے امریکہ سےجنوبی کوریا کے ہتھیاروں کی خریداری میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس طرح کے کاموں سے جزیرہ نما کوریا میں صرف جنگ کا خطرہ بڑھےگا۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے نے جنوبی کوریا کی جانب سے آئندہ برس امریکہ سے جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کے لئے ایک بڑی رقم مختص کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ جنوبی کوریا کے اس طرح کے اقدامات فوجی کشیدگی میں اضافے کا باعث ہوں گے۔شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے امریکہ سے ریڈار گریز ایف پینتیس جنگی طیاروں کی خریداری کے پروگرام اور دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دونوں ممالک پیشگی حملہ کرنے کی کوشش میں ہیں ۔  


خبر کا کوڈ: 449583

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449583/کوریائے-ممالک-کے-درمیان-تنازعہ-کی-وجہ-امریکی-اسلحے-ترسیل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com