تاریخ شائع کریں2020 28 January گھنٹہ 20:48
خبر کا کوڈ : 449580

چین میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا 106 افراد لقمہ اجل بن گئے

مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی
کورونا وائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کا سراغ ملا ہے۔
چین میں کرونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرگیا 106 افراد لقمہ اجل بن گئے
چین سے شروع اور پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس جان لیوا مرض میں تبدیل ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس سے چین میں ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ملکوں میں بھی مریضوں میں اس وائرس کا سراغ ملا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے مزید 24 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر چین میں وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 106 ہوگئی۔
حکام کے مطابق 1300 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جن کے بعد چین میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت  کی رپورٹ ملی ہے۔ بیجنگ میں ایک 9 ماہ کی بچی کورونا کا شکار ہوئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، یورپی ممالک اور امریکا سمیت کئی ممالک اپنے ایئرپورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjohexyuqexiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ