تاریخ شائع کریں2020 28 January گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 449578

تحریک تحفظ پشتون کے رہنما کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے

پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ ہی کہا
پاکستان کی وزارت خارجہ نے تحریک تحفظ پشتون کے ایک رہنما کی گرفتاری پر افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
تحریک تحفظ پشتون کے رہنما کی گرفتاری پاکستان کا داخلی معاملہ ہے
پاکستان کی وزارت خارجہ نے تحریک تحفظ پشتون کے ایک رہنما کی گرفتاری پر افغان صدر اشرف غنی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت قرار دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں تحریک تحفظ پشتون کے رہنما کی گرفتاری کے بارے میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے ٹوئیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت پسندانہ رویّے کے مترادف قرار دیا ہے۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات، دو طرفہ تعلقات کے لئے نقصاندے ہیں۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کا بیان، اشرف غنی کے ٹوئیٹ پر ردعمل میں سامنے آیا ہے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی پولیس کے ہاتھوں تحریک تحفظ پشتون کے رہنما منظور احمد پشتین اور اس تحریک کے چھے کارکنوں کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcguy9t7ak9tn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ