تاریخ شائع کریں۸ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۲۵
خبر کا کوڈ : 449575

پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے

محسن داوڑ پندرہ دوسرے مظاہرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ  نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔
اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا
پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے
اسلام آباد پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے رہنماؤں اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو بھی گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ پندرہ دوسرے مظاہرین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ  نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر مظاہرہ کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں میر علی، ٹانک، میرانشاہ اور ژوب سمیت مختلف علاقوں میں بھی پی ٹی ایم سربراہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے تاہم کسی گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا واضح رہے کہ منظور پشتین کو گزشتہ روز پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کرکے  چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل بھیج دیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا جس کے خلاف اکیس جنوری کو ایف آئی درج کی گئی تھی۔  
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس