QR codeQR code

پولیس مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک

پولیس مقابلے کے دوران 14 افراد کے قتل میںم لوث دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا

28 Jan 2020 گھنٹہ 14:02

پاکستان میں لکی مروت کے علاقہ پہاڑخیل پکہ میں پولیس مقابلے کے دوران 14 افراد کے قتل میںم لوث دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا


پاکستان میں لکی مروت کے علاقہ پہاڑخیل پکہ میں پولیس مقابلے کے دوران 14 افراد کے قتل میںم لوث دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں لکی مروت کے علاقہ پہاڑخیل پکہ میں پولیس مقابلے کے دوران 14 افراد کے قتل میںم لوث دہشت گرد اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل کی حدود میں واقع پہاڑی سلسلے میں پولیس نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 ملزمان ہلاک جب کہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ہلاک افراد کی شناخت انعام مروت، مرسلین اور بلقیاز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ خاتون بلقیاز کی بہن ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انعام مروت نے چند ماہ قبل ٹانک کے قریب ایک مسافر کوچ اور موٹر سائیکل پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ انعام مروت ٹانک پولیس کو درجنوں دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا اور صوبائی حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کررکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 449542

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449542/پولیس-مقابلے-کے-نتیجے-میں-3-ڈاکو-ہلاک

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com