تاریخ شائع کریں2020 28 January گھنٹہ 13:55
خبر کا کوڈ : 449540

بھری عدالت میں جج نے شیخ رشید کی سرزنش کردی

ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا
ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ناکام اور نااہل ادارہ بن گیا ہے ایسے ریلوے کی ہمیں ضرورت نہیں۔
بھری عدالت میں جج نے شیخ رشید کی سرزنش کردی
ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ناکام اور نااہل ادارہ بن گیا ہے ایسے ریلوے کی ہمیں ضرورت نہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریلوے خسارہ کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ناکام اور نااہل ادارہ بن گیا ہے ایسے ریلوے کی ہمیں ضرورت نہیں۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ شیخ صاحب آپ کا ادارہ سب سے نااہل ہے اس کو درست کریں ،یہ بابوبیٹھ کر صرف کرسیاں گرم کرتے ہیں ،پروفیشنل لوگ لے کر آئیں بابو ٹرین نہیں چلا سکتے ،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ آپ سینئر وزیر ہیں آپ کی وزارت سب سے ٹھیک چلنی چاہئے ،ٹرین میں بم پھٹ جائے افسروں اوربابوکو کچھ نہیں ہوتا،دنیا میں ہمارے انجینئرز ٹرینیں چلا رہے ہیں ۔عدالت نے کراچی میں سرکلر ریلوے کی زمین دو ہفتوں میں خالی کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ زمین جن لوگوں سے واگزارکرائی جائے ان کی آبادکاری بھی کی جائے ،عدالت نے سرکلر ریلوے آپریشن کیلئے حکومت سندھ کو تعاون کی ہدایت کردی،سپریم کورٹ نے ریلوے خسارہ کیس میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا بزنس پلان طلب کرلیا،عدالت نے کہا کہ بزنس پلان سے انحراف پر توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس کی سماعت ہوئی، وزیر ریلوے شیخ رشید طلب کرنے پر عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ منسٹر صاحب بتائیں آپ کیا کررہے ہیں ،آپ کا ساراکچاچٹھاہمارے سامنے ہے،چیف جسٹس پاکستان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی سرزنش کردی۔
https://taghribnews.com/vdcfj1djxw6djta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ