تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 21:17
خبر کا کوڈ : 449480

ایران کی جانب سے لبنان کو کابینہ کی تشکیل پر نیک تمناوں کا اظھار

سلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے
ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شب حسان دیاب کی سرکردگی میں نئی حکومت کی تشکیل پر لبنانی حکومت و عوام کو مبارکباد پیش کی۔
ایران کی جانب سے لبنان کو کابینہ کی تشکیل پر نیک تمناوں کا اظھار
ایران کی وزارت خارجہ نے اتوار کی شب حسان دیاب کی سرکردگی میں نئی حکومت کی تشکیل پر لبنانی حکومت و عوام کو مبارکباد پیش کی۔
فارس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں باہمی صلاح مشورے کے ساتھ لبنان میں حکومت کی تشکیل، مشکلات کے حل کی راہ میں ایک مثبت اور اہم قدم ہے۔
سید عباس موسوی نے لبنانی عوام کو سامراجی نظام کے مقابلے میں ڈٹی رہنے والی ایک پائیدار قوم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت لبنانی عوام کی توقعات پر پوری اترے گی۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عوامی مطالبات کی بنیادوں پر تشکیل پانے والی یہ حکومت آپسی اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ ملک میں موجود تمام مشکلات پرغلبہ پا لے گی اور پیشرفت و ترقی اور امن و استحکام کی راہ میں ٹھوس قدم اٹھائے گی۔
سید عباس موسوی نے لبنان کی نئی حکومت کے ساتھ ایران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ اور مزید استحکام پر زور دیا۔ لبنان کی نئی حکومت با ضابطہ طور پر گزشتہ منگل کو وزیراعظم حسان دیاب کی سرکردگی میں تشکیل پائی ہے جن کی کابینہ میں بیس وزرا شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdciv3a5ut1a552.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ