تاریخ شائع کریں۷ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۳۶
خبر کا کوڈ : 449473

افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرے 19 فوجیوں کو ہلاک کردیا

افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی
افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
افریقی ملک مالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرے 19 فوجیوں کو ہلاک کردیا
افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک مالی میں شدت پسند گروہ کے مسلح افراد نے ایک فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں قائم سوکولو آرمی بیس پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ فوجی اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران کم سے کم 19 فوجی اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں جب کہ مسلح گروہ کے چند کارندے بھی زخمی ہوئے۔
حملہ آور ایک گاڑی اور 4 موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور کارروائی کے بعد مالی فوج کا اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں ایک سے زائد شدت پسند جنگجو حکومت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس