تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 20:33
خبر کا کوڈ : 449472

نواز شری اپنی طبی صورتحال سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں

پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے
نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے جس پر حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت طلب کی ہے
نواز شری اپنی طبی صورتحال سے حکومت پاکستان کو آگاہ کریں
پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے جس پر حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت طلب کی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے جس پر حکومت نے نوازشریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت طلب کی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ آزادی اظہار پر کوئی دوسری رائے نہیں ہونی چاہیے، اظہارِ رائے کو آج کے دور میں روکا ہی نہیں جاسکتا نہ ہی ہماری حکومت کی ایسی سوچ ہے۔ حکومت کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتی جس کی معاشرے میں پزیرائی نہ ہو۔ نواز شریف سے متعلق شہزاد اکبر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی ضمانت پر 4 ہفتے کا وقت گزر چکا ہے اور ان کی جانب سے جو رپورٹس بھیجی گئی ہیں ان میں سے دراصل رپورٹ کوئی نہیں ہے، پنجاب حکومت کو صرف ایک سرٹیفکیٹ بھیج دیا گیا ہے،میڈیکل رپورٹس اس سرٹیفکیٹ کے ساتھ منسلک نہیں ہیں، حکومت نے نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم سے وضاحت مانگی ہے، ہم نے پوچھا ہے کہ جس علاج کے لیے آپ گئے ہیں وہ بتائیں کتنا ہوا ہے، نواز شریف کے معاملے پر فیصلہ ضرور ہونا چاہیے، یہاں نواز شریف کے پلیٹلیٹس پر لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا تھا، جب سے نواز شریف باہر گئے ہیں ، اس معاملے پر مکمل اندھیرا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcjahex8uqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ