تاریخ شائع کریں۷ بهمن ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۰:۱۶
خبر کا کوڈ : 449468

جان بولٹن اپنی کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں

ابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے
جان بولٹن اپنی کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین گیٹ اسکینڈل کے حوالے سے اپنے سابق مشیر جان بولٹن کے انکشافات کو سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نف جان بولٹن سے ہرگز یہ بات نہیں کہی کہ یوکرین کی فوجی امداد آئندہ صدارتی انتخابات میں ان  کے ممکنہ ڈیموکریٹ رقیب جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات سے مشروط کردی جائے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ جان بولٹن اپنی زیرطبع کتاب بیچنے کے لیے اس طرح کی من گھڑت باتیں کررہے ہیں۔ 
کہا جارہا ہے کہ جان بولٹن نے اپنی زیر طبع کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اگست دوہزار انیس میں ان سے درخواست کی تھی کہ یوکرین کو دی جانے والی تین سو اکیانوے ملین ڈالر کی فوجی امداد روک دی جائے جس  کا مقصد جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کی غرض سے یوکرینی حکام پر دباؤ ڈالنا تھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ یوکرین گیٹ اسکینڈل کی وجہ سے صدر ٹرمپ کو ان دنوں مواخذے کا سامنا ہے اور سینیٹ کے ارکان جان بولٹن سے ایوان میں گواہی دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس